Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186711
Published : 17/4/2017 7:45

حلب میں فوعہ و کفریا حملوں کے خلاف عوامی مظاہرے

حلب کے ایک شہری نے کہا کہ شام کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انھیں فوج پر پورا بھروسہ ہے تاہم دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ چاہے جتنی بھی سازش کرلیں، کامیابی بہرحال شامی قوم کی ہو گی۔


ولایت پورٹل:
شمالی شام کے شہر حلب کے شہریوں نے شہر کے بعض علاقوں میں مظاہرے کرکے الراشدین میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔
ان مظاہروں کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آزادی کے دعویداروں نیز انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔
حلب کے ایک شہری نے کہا کہ شام کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انھیں فوج پر پورا بھروسہ ہے تاہم دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ چاہے جتنی بھی سازش کرلیں، کامیابی بہرحال شامی قوم کی ہو گی۔
سنیچر کی شام حلب کے الراشدین علاقے میں الفوعہ اور کفریا کے عوام کی بسوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم ایک سو چھبّیس افراد ہلاک اور دو سو چوبیس زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں تھیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20