Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186723
Published : 17/4/2017 16:28

فلسطینی قیدیوں کا موضوع عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے: اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینی قیدیوں کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائے جانے اور صہیونیوں کے جرائم کو برملا کرنے کی مانگ کی ہے ۔


ولایت پورٹل:فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے آج فلسطینی قیدیوں کی طرف سے کی جانے والی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اس موضوع کو عالمی سطح پر پیش کرنے کی مانگ کی ہے  نیزصہیونی حکومت کے غیر انسانی جرائم بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثمین  نے قیدیوں کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت  کرتے ہوئے کہا:صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ سیاست کو رسوا ہونا چاہیے اور عالمی برادری سے ہمارا تقاضہ ہے کہ اس غاصب حکومت کو بین الاقوامی اور جنیوا  معاہدہ کے تمام قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے مجبور کیا جائے ، یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں  کے بدترین حالات کو لے کر ج سے وہاں قید دو ہزار فلسطینیوں نے آن نامعلوم مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
فارس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16