Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186740
Published : 18/4/2017 13:20

امریکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کا میزائلی تجربات جاری رکھنے کا اعلان

امریکی دھمکیوں پرشمالی کوریا نے میزائل تجربوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہانگ سونگ يال نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا ہر ہفتہ ایک میزائل کا تجربہ کرےگا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اپنے میزائلی تجربوں کوجاری رکے گا۔
امریکہ کے ساتھ فوجی کشیدگی کے بڑھنے کے بعد بھی شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنا میزائل ٹیسٹ کا پروگرام مسلسل جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے  شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی تو اسے بھی جنگ کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
دوسری جانب روس  کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ شمالی کوریا پر امریکہ کا یکطرفہ حملہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے  کل پیر کے روز شمالی کوریا کو متنبہ کیا تھا کہ واشنگٹن کے پاس شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21