Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186763
Published : 18/4/2017 18:47

میانمارمیں واٹر فیسٹیول بنا ماتم کدہ

میانمار میں واٹر فیسٹیول کے دوران مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 285 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:میانمار میں واٹر فیسٹیول کے دوران مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 285افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق میانمار میں 4 روزہ واٹر فیسٹیویل کے دوران حادثات نے 285افراد کی جان لے لی جبکہ 1073زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ واٹر فیسٹول کے دوران جرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔یہ شرح اموات گزشتہ سال کے فیسٹیول سے 13فیصد زیادہ ہے ۔ چار روزہ فیسٹیول کے دوران مرنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے تھا ۔واٹر فیسٹیول کے دوران ٹریفک حادثات ، قتل ، منشیات ، چوری ، اسلحہ رکھنے کے حوالے سے 1200 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال اس فیسٹول کے دوران 272 افراد ہلاک اور 1ہزار 86افراد زخمی ہوئے تھے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22