Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186767
Published : 19/4/2017 7:10

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 فلسطینی قیدیوں نے جیلوں میں انتہائی برے حالات کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی قیدیوں کی مہم کی حمایت میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مظاہرے کیے جارہے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور اہم شاہراہوں کو ٹائرز جلاکربندکردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں کالے قانون کے تحت سیکیورٹی وجوہ کی بناپر الزام عائد کیے بغیرکسی بھی شخص کو 6 ماہ یاغیرمعینہ مدت تک قید میں رکھا جاسکتا ہے،گذشتہ برس کے اختتام تک 7000 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں قید تھے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17