Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186790
Published : 20/4/2017 14:35

کناڈا میں امام جماعت کو دی گئی موت کی دھمکی

کناڈا کی ایک مسجد کے امام جماعت کو کل ای میل موصول ہوا جس میں مسجد کوآگ لگانے اور انھیں موت کی دھمکی دی گئی ہے ۔

ولایت پورٹل:اناطولیہ نیوا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کناڈا کے شہر ٹورنٹو کے مغرب میں واقع ایک مسجد کے امام جماعت ای میل موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اس مسجد کو آگ لگائیں گے اور امام کو جان سے مار دیں گےنیز ایمیل میں پھانسی پر لٹکتےہوئے ایک آدمی کی تصویر  بھی موجود ہے ،تاہم امام صاحب کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے نماز جماعت کی اجازت لینے کے سلسلہ میں مسلمان طلبہ نے ایک نشست رکھی تھی جس میں میں نے تقریر کی لیکن مجھے یہ امید نہیں تھی کہ مجھے دھمکی دی جائے گی ،یاد رہے کہ پورے کناڈا میں مسلمانوں کو اور مساجد کو ملنے والی دھمکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، حال ہی میں اس ملک کی راج دھانی اوٹاوا میں واقع مرکز اسلامی کو موصول ہونے والی دھمکی  جس کی ایک واضح مثال ہے۔
ایکنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21