Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186836
Published : 22/4/2017 18:38

ٹرمپ، داعش کو منھ بولا بیٹا ماننے کو تیار:اولاند

فرانس کے صدر اولاند، کل جرمن-فرانس جنگ کے سو سال ہونے پر ایک تقریب میں شریک ہوئے اور کہا: اس جنگ کی اور اس میں مرنے والوں کی یاد کو زندہ رکھنا چاہئے، میں امید کرتا ہوں دنیا میں امن قائم رہے، اور کوئی جنگ نہ ہو۔

ولایت پورٹل:فرانس کے صدر اولاند نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، شام پر امریکی حملہ کے بارے میں کہا:ٹرمپ کا یہ کام جلدبازی تھی، اور لگتا ہے کہ ان کا داعش کو نابود کرنے کا نعرہ بدل گیا ہے، وہ ہیلری کلینٹن کو داعش کی ماں کہتے تھے، اب لگتا ہے کہ وہ داعش کو اپنے منھ بولے بیٹے کے عنوان سے قبول کرنا چاہتے ہیں۔
قابل توجہ بات ہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی کمپین میں ہیلری کلنٹن کو داعش کی ماں کہتے تھے اور اوباما پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایجاد کرنے کا الزام لگاتے تھے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ داعش کو نابود کر دینگے، اور اب ان کے شام پر حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔
اولاند نے مزید کہا: ٹرمپ کے اس حملے کا مقصد داعش کی حمایت کرنا تھا اور اس کے بعد سے داعش میں جان آگئی اور انہوں نے قدیمی شہر پالمیرا پر بھی حملہ کر دیا ہے، ہمیں ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں غیر معینہ اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔
روس نے بھی امریکہ کے اس حملے کو غیرقانونی قرار دیا ہے،اب سوال یہ ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان کیسے سفارتی تعلقات قائم ہوسکیں گے؟
شفقنا

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23