Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186837
Published : 22/4/2017 18:54

شمالی کوریا پر امریکہ کا کوئی حربہ نہیں چلے گا

شمالی کوریا نے امریکی حکام کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دےگا۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی حکام کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دےگا، امریکہ اور شمالی کوریا کےدرمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں دونوں جانب سے مختلف وقتوں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاتارہا ہے، وہیں بیانات کی جنگ بھی عروج پر ہے۔
پیانگ یانگ سے جاری ہونےوالے تازہ بیان میں امریکہ کو راکھ میں بدلنے کی دھمکی دی گئی ہے، شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کےاعلان کے بعد آئی ہے، ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا مین کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔
ابنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24