Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186842
Published : 23/4/2017 15:19

شامی فوج کی پیشقدمی کے پیش نظر داعش کو اپنے لئے نئے ٹھکانے کی تلاش

فاکس نیوز نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت کو شام کے علاقے الرقہ سے دیرالزور منتقل کردیا ہے،خیال رہے کہ دیرالزور عراقی سرحدکے قریب ہے۔

ولایت پورٹل:فاکس نیوز کا کہناہے کہ داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت رقہ سے دیرالزور منتقل کردیاہے۔
فاکس نیوز نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت کو شام کے علاقے الرقہ سے دیرالزور منتقل کردیا ہے،خیال رہے کہ دیرالزور عراقی سرحدکے قریب ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران امریکی حکام نے ڈرون طیاروں کے ذریعے سینکڑوں داعشی دہشت گردوں کو دیرالزور منتقل ہوتےہوئے مشاہدہ کیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ الرقہ میں داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے اس گروہ کے جنگجو اب اپنے لئے نئے اور محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں ہیں۔
واضح رہے کہ شامی شہر الرقہ 2013 سے اب تک داعش کے قبضے میں ہے۔

 




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10