Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186848
Published : 23/4/2017 15:57

امام موسیٰ کاظم(ع) کے حکیمانہ اقوال

حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) ارشاد فرماتے ہیں:مؤ من ترازو کے پلڑوں کے مانند ہے جتنا اس کا ایمان بڑھتا جائے گا اتنی ہی اس کی آزمائش کے لئے اس کی مصیبتیں اور بلائیں زیادہ ہوتی جائیں گی۔

ولایت پورٹل:حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے متعدد حکیمانہ اقوال ہیں جن میں آپ  نے اخلاقی اور معاشرتی طریقے بیان فرمائے ہیں ہم ذیل میں آپ کے چند اقوال بیان کر رہے ہیں:
۱۔امام کاظم(ع) فرماتے ہیں:تم بہترین صدقہ کے ذریعہ کمزوروں کی مدد کرو ۔
۲۔امام کاظم(ع) فرماتے ہیں:مؤمن پہاڑ سے بھی زیادہ عزیز و قوی ہے ،پہاڑ بیلچہ وغیرہ سے ٹوٹ جاتا ہے لیکن مؤمن کا دین کسی چیز سے بھی نہیں ٹوٹ سکتا۔
۳۔آپ(ع)نے محمد بن فضل سے فرمایا:«یَا مُحَمَّدُ کَذِّبْ سَمْعَکَ وَبَصَرَکَ عَنْ اَخِیْکَ وَاِنْ شَھِد عِنْدَکَ خَمْسُوْنَ قَسَّامَةٍ، وَقَالَ لَکَ قَوْلًا فَصَدِّقْهُ وَکَذِّبْھُمْ، وَلَا تُذِیْعَنَّ شَیْئاً یُشِیْنُه»۔
ترجمہ:اے محمد تم اپنے بھائی کے بارے میں اپنی قوت سماعت اور بصارت کی تکذیب کرو اگر چہ تمہارے سامنے پچاس اچھے افراد ہی کیوں نہ گوا ہی دیں ،اور تمہارے سامنے اس کی تصدیق کے لئے کہیں اور تکذیب کریں اور تم اس کے متعلق کوئی بری بات شائع نہ کرو۔
۴۔امام کاظم (ع) فرماتے ہیں:معرفت کے بعد سب سے افضل عبادت انتظار فرج ہے۔
۵۔امام کاظم (ع)فرماتے ہیں:مؤ من ترازو کے پلڑوں کے مانند ہے جتنا اس کا ایمان بڑھتا جائے گا اتنی ہی اس کی آزمائش کے لئے اس کی مصیبتیں اور بلائیں زیادہ ہوتی جائیں گی۔
۶۔امام کاظم(ع) فرماتے ہیں:امانت ادا کرنا اور سچ بولنا رزق کےاسباب ہیں اور خیانت و جھوٹ بولنا فقر و نفاق کےاسباب ہیں۔
۷۔امام کاظم (ع)فرماتے ہیں:جب لوگ ایسے گناہوں کے بارے میں گفتگو کریں جن کو وہ انجام نہیں دیتے ہیں تو خداوند عالم اُن کے لئے ایسی مصیبتیں ایجاد کرے گا جن کو وہ شمار نہیں کر سکتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21