Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186866
Published : 24/4/2017 6:58

امریکہ،ایران مخالف سازشوں کا حصہ نہ بنے:عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کے نائب کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ایران کے خلاف بنائے گئے غلط پروپیگنڈوں کے جھانسے میں نہ آئے، جو دہشت گردوں اور خطے میں موجود ان کے حامیوں نے بنائے ہیں۔

ولایت پورٹل:مطابق دہشت گرد تنظیموں اور دشمن عناصر کی طرف سے ایران کے مخفی ایٹمی پروگرام کے متعلق جھوٹے دعوؤں اور ان کی مغربی میڈیا میں نشر و اشاعت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے نائب  عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یہ الزامات گذشتہ زمانے کا مضحکہ خیز ڈرامہ ہیں جنہیں عالمی ایٹمی تنظیمیں بھی رد کر چکی ہیں۔
سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے پارچین کا دورہ کرتے ہوئے ایران کے سول جوہری پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کے سبب ایران پر جھوٹا الزام عائد کرنے والے گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا نیز ایران کے خلاف بدنام زمانہ فائلPMD  کو بھی بند کر دیا گیا تھا،اب اسی جھوٹے ڈرامہ کا سہارا لیکر تازہ برسر کار آئی حکومت کو ایٹمی معاہدہ سے دست بردار ہونے کا بہانہ فراہم کر رہے ہیں تاکہ امریکہ کے مٹھی بھر متعصب عوام کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔
دہشت گرد منافقین کا یہ ٹولہ کبھی بھی ایرانی قوم کا منظور نظر نہیں رہا، وہ دور بھی گذر گیا جب عالمی برادری ان کے جھوٹے دعوؤں نیز ایٹمی تنصیبات تو دور کسی بھی سرکاری دفتر کھول لینے جیسے الزامات پر توجہ دیتا تھا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15