Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186867
Published : 24/4/2017 7:4

صہیونی حکومت مغربی سامراج کی آلہ کار :الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں تمام عرب اور اسلامی ملکوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

ولایت پورٹل:تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اتوار کو تحریک انصاراللہ کے بانی حسین بدرالدین الحوثی کی برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو متحد اور ایک رہنا چاہئے کیونکہ وہ سب امریکہ اور صیہونی حکومت کے نشانے پر ہیں۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی اپنے مفاد میں یمنی عوام کا محاصرہ جاری اور حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل سعود، امریکہ اور صیہونی حکومت کی آلہ کار حکومت ہے کہ جس نے اسرائیل اور امریکہ کے لئے بہت سے کام انجام دیئے ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ ہیں کہا کہ صیہونی حکومت، مغربی سامراج کے مفاد کے لئے وجود میں لائی گئی ہے،الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت ، اسلامی حکومت ہونے کا دعوی کرتی ہے لیکن اس میں کوئی بھلائی نہیں پائی جاتی۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15