Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186869
Published : 24/4/2017 7:17

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کی دی دھمکی

شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کارل ونسن کو سمندر میں ڈبو دینے کی دھمکی دی ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے  امریکی بحری بیڑے کارل وینسن کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔
اطلاعات کے  مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔
شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکہ کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کےلئے تیار ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11