Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187362
Published : 19/5/2017 11:10

شام میں داعش نے 19 افراد کو قتل کرکے لاشوں کو کیا نذر آتش

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کردیں۔

ولایت پورٹل:النشرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں سعودی عرب سے منسلک وہابی  دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کردیں،شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے« آبزرویٹری»کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں دراندازی کے بعد وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر مقتولین کی لاشوں کو آگ میں ڈال کر جلا دیا،داعش نے دیرالزور سے 3 افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امیرکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18