Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187375
Published : 22/5/2017 12:38

مظلوموں پر یلغار کے لئے سعودی نے خریدے امریکا سے کھربوں ڈالر کے ہتھیار

توقعات کے پیش نظر اب یمن پر سعودی حملوں میں شدت آنے کی امید ہے،اور دہشتگروں کو مالی اور اسلحہ کی کسی کمی کا احساس نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:امریکا اور سعودی عرب نے اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر کھربوں ڈالر کے طویل المدتی دفاعی معاہدے کرلیے،دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 3 کھرب 50 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پائے، جن میں سے 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی اور دہشت گردی میں مددگار ثابت ہونے والے معاہدے آئندہ 10 سال تک مکمل ہوں گے، جن کی مجموعی مالیت 3 کھرب 50 ارب ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سعودی رائل کورٹ میں ہونے والے معاہدوں پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دستخط کیے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے  مصافحہ بھی کیا۔
توقعات کے پیش نظر اب یمن پر سعودی حملوں میں شدت آنے کی امید ہے،اور دہشتگروں کو مالی اور اسلحہ کی کسی کمی کا احساس نہیں ہوگا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16