Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187389
Published : 22/5/2017 18:46

ذائقہ کے ساتھ ساتھ صحت بھی دیتا ہے تربوز

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تربوز دل سے متعلق بیماریوں کو روکنے میں کافی مددگار ہے،تربوز كولسٹرل کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ تربوز کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے،تربوز وزن میں کمی میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

ولایت پورٹل:موسم گرما کے موسم کا اگر ہم کسی ایک وجہ سے انتظار کرتے ہیں، تو وہ ہے تربوز ...
جی ہاں، کھانے کا شوق اور موسم گرما میں ٹھنڈے ٹھنڈے تربوز کا لطف اٹھانے والے تربوز کے حقیقی مزے کے لئے ہی تو کرتے ہیں موسم گرما کا انتظار۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز، صرف ذائقہ ہی نہیں صحت بھی دیتا ہے۔
زیادہ تر موسمی پھل صحت کا خزانہ ہوتے ہیں،ٹھیک اسی طرح تربوز بھی آپ کی صحت میں دیتا ہے مثبت تعاون۔
آئیے جانتے ہیں تربوز کھانے کے فوائد:آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تربوز دل سے متعلق بیماریوں کو روکنے میں کافی مددگار ہے،تربوز كولسٹرل کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ تربوز کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے،تربوز وزن میں کمی میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
تربوز میں پانی کے ساتھ ساتھ فائبر بھی پایا جاتا ہے،اس سے پیٹ کافی دیر تک بھرا بھرا رہتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے تربوز میں وٹامن اے کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
تربوز آپ کی آنکھوں کے لئے بھی بہت اچھا ہے،وٹامن اے جسم کے مدافعتی نظام اور آنکھوں کو اچھا رکھنے میں مددگار ہے،تربوز جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
ساتھ ہی وہ گیس جیسے مسائل کو بھی دور کرتا ہے،تربوز کے استعمال سے قبض کے مسائل دور ہوتے ہیں،ساتھ ہی خون کی کمی ہونے پر اس کا رس نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
etemaaddaily



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16