Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187397
Published : 23/5/2017 14:19

ٹرمپ کے ریاض دورے کے اثرات،بحرین میں ایک شہید دسیوں زخمی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں کفن پوش مظاہرین پر حملہ کیا جس میں ایک جوان موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دسیوں لوگ شدید زخمی ہیں۔

ولایت پورٹل:بحرین کے اللولو ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کردیا جس میں ایک بحرینی شہری شہید ہوگیا، شہید ہونے والے بحرینی شہری کا نام محمد کاظم محسن زین الدین ہے۔
بحرینی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں بہت سے مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں، بحرینی شہری بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف نمائشی عدالت کے فیصلے پر احتجاج کررہے تھے، الدراز سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ اس وقت فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے، بحرینی فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور آس پاس کے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے،اس سے پہلے کفن پوش مظاہرین نے بحرینی فوجیوں اور سیکورٹی فورس کو الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی جانب آنے سے روکنے کی کوشش کی مگر آل خلیفہ کے فوجیوں اور سیکورٹی فورس نے ان پر حملہ کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ٹرمپ کا ریاض دورہ بھی خطہ میں کشدگی کے مزید شعلہ بھڑکا سکتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21