Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187408
Published : 23/5/2017 17:6

امام مہدی(ع) کا عدل

دنیا کے تمام مال و دولت چاہے وہ زمین کے اندر ہوں یا زمین کے باہر سب آپ(ع) کے پاس جمع ہو جائیں گے ،آپ(ع) لوگوں سے فرمائیں گے:ان اموال کی جانب توجہ کرو جس کی خاطر تم نے قطع رحم کیا اور جس کی وجہ سے تم نے ایک دوسرے کا خون بہایا ،جس کی وجہ سے تم حرام الٰہی کے مرتکب ہوئے ،اس وقت امام زمانہ(ع) لوگوں کو ایک ایسی چیز عطا فرمائیں گے جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

ولایت پورٹل:جابر سے روایت ہے:ایک شخص نے امام ابو جعفر امام محمد باقر علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی:خدا آپ پر رحم کرے!آپ(ع) خمس کے یہ سو درہم لے لیجئے اور ان کو خمس رکھنے کی جگہ پر رکھ دیا اور کہا کہ یہ میرے اموال کا خمس ہے، ابو جعفر علیہ السلام  نے اس سے فرمایا:تم خود اس کو لے لو اور اپنے پڑوس میں یتیموں ،مسکینوں اور اپنے مسلمان بھائیوں میں تقسیم کر دینا، بےشک جب ہمارا قائم قیام کریں گے تو وہ برابر، برابر سب  کے درمیان تقسیم کریں گے،خدا کی مخلوق میں نیک و بد سب کے ساتھ عدل و انصاف سے کام لیں گے،جس نے اُن کی اطاعت کی اُس نے اللہ کی اطاعت کی،جس نے اُن کی نافرمانی کی اس نے اللہ کی نا فرمانی کی ،ان کا اسم مبارک مہدی(ع) اس لئے رکھا گیا چوں کہ آپ(ع) امر خفی کی طرف ہدایت کریں گے ،توریت اور دوسری تمام کتابیں انطاکیہ شہر کے غار سے باہر نکالیں گے،توریت والوں کا توریت کے ذریعہ فیصلہ کریں گے، انجیل والوں کا انجیل سے اور زبور والوں کا زبور کے ذریعہ اور قرآن والوں کا قرآن کے ذریعہ،دنیا کے تمام مال و دولت چاہے وہ زمین کے اندر ہوں یا زمین کے باہر سب آپ(ع) کے پاس جمع  ہو جائیں گے ،آپ(ع) لوگوں سے فرمائیں گے:ان اموال کی جانب توجہ کرو جس کی خاطر تم نے قطع رحم کیا اور جس کی وجہ سے تم نے  ایک دوسرے کا خون بہایا ،جس کی وجہ سے تم حرام الٰہی کے مرتکب ہوئے ،اس وقت امام زمانہ(ع) لوگوں کو ایک ایسی چیز عطا فرمائیں گے جو انہوں نے  اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18