Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187441
Published : 24/5/2017 19:17

دہی کا استعمال ڈپریشن کے خاتمے میں مددگار

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دہی نہ صرف ہاضمے کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا استعمال ڈپریشن دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے،ایک حالیہ تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تازہ دہی میں موجود بیکٹیریا لیکٹوبیکیلس نہ صرف ہاضمے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

ولایت پورٹل:تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دہی نہ صرف ہاضمے کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا استعمال ڈپریشن دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے،ایک حالیہ تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تازہ دہی میں موجود بیکٹیریا لیکٹوبیکیلس نہ صرف ہاضمے کے لیے ضروری ہوتے ہیں بلکہ جب وہ ڈپریشن کے شکار چوہوں کے پیٹ میں ڈالے گئے تو ان کی آنت میں بیکٹیریا کی تعداد بڑھی اور اس سے ان کی ڈپریشن دور ہو گئی،اس تحقیق کی بناء پر یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چوہوں پر کئے گئے تجربات انسانوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی دوائیں مہنگی اور سائیڈ افیکٹس سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ دہی میں موجود خردنامیوں کو استعمال کر کے اس مرض کو دور کرنے کی کوشش کی جائے،انہوں نے کہا کہ غذائی عادات بدل کر ہم جادوئی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، جسم میں بیکٹیریا کی آبادی اور اقسام میں توازن سے صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے،ان کے مطابق تحقیق اور کئی مطالعات سے ثابت ہو چکا ہے کہ دہی میں موجود پروبایوٹکس جن مفید بیکٹیریا میں اضافہ کرتے ہیں وہ ذہنی تناؤ، الجھن اور ڈپریشن کو دور کر سکتے ہیں،ماہرین نے علاج سے پہلے اور بعد میں چوہوں کے اندر موجود لیکٹوبیکیلس کی مقدار اور ان میں ڈپریشن کی شدت کو نوٹ کیا،جیسے ہی چوہوں میں خاص بیکٹیریا کم ہوئے ان میں ڈپریشن جیسے آثار نمودار ہونے لگے، جب بیکٹیریا کی تعداد بڑھائی گئی تو وہ دوبارہ نارمل ہونے لگے،اس کی وجہ غالباً یہ ہوسکتی ہے کہ یہ بیکٹیریا خون کے ایک عنصر کائنو یورینائن کی مقدار کم یا زیادہ کرتا ہے اور اس کیمیکل کی وجہ سے دماغ میں اداسی اور مایوسی جنم لیتی ہے،یعنی بیکٹیریا کم ہونے سے کائنو یورینائن بڑھتے ہیں اور ڈپریشن کی وجہ بنتے ہیں،اس تحقیق پر دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ انسان بہت پیچیدہ ہے اور شاید چوہوں کا ماڈل انسانوں پر کارآمد ثابت نہ ہو سکے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر انسانوں پر آزمایا جائے۔
etemaaddaily


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16