Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187444
Published : 25/5/2017 10:45

فلسطین عالم اسلام کی اولین ترجیح:قاسم سلیمانی

جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کے دور میں فلسطینی قوم کے اہداف، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی توقع اور امید کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں بیت المقدس کو ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو فلسطینی اہداف کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔
میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں نت نئے مسائل پیدا کرکے ہماری توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ علاقہ میں موجود اپنے اتحادیوں سے بھر پور استفادہ کر رہی ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ و اسرائيل کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں رہے اور وہ عالم اسلام میں نفاق اور اختلاف پیدا کرنے کی اپنی پرانی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر جہاد کو اسلامی راستے سے منحرف کر رہے ہیں دہشت گرد تنظیمں اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ جہاد کو دشمن کے بجائے خود اسلامی ممالک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کے دور میں فلسطینی قوم کے اہداف، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی توقع اور امید کا اظہار کیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21