Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187461
Published : 25/5/2017 17:6

علی(ع) کا راستہ

منافقت کی موت تب ہی ممکن ہے جب علی(ع) کی راہ پہ چلا جائےگا،جب آپ کو بھی نظر آ رہا ہے کے دُشمن ہمارے بھائیوں کے قتل عام میں مصروف ہےتو ہم نے کون سا ایسا عمل کیا ہے جس سے ہم یہ کہہ سکیں گے کہ:مولا! ہم تو آپ کی راہ پہ چلے تھے،اس وقت افسوس کے علاوہ آپ کے دامن میں اور کچھ نہیں ہو گا جب آپ سینہ گیتی پہ ظلم دیکھ رہے ہیں تو ظلم کے مقابل کیونکر نہیں آٹھتے، کیا آپ اپنے وقت کے امام(ع)کے منتظر نہیں ہیں؟۔

ولایت پورٹل:ایک نعرہ ہم اکثر لگاتے ہیں علی(ع) کی طرزِ زندگی منافقت کی موت ہے.؟
کیا کبھی کسی نے یہ سوچھا بھی ہے کے آخر علی(ع) کی طرزِ زندگی کا مطلب کیا ہے ؟کیا ہم جس طرح یہاں زندگی گزر رہے ہیں کیا علی(ع) نے بھی اس طرح زندگی گزری تھی؟ میرے بھائیوں اور بہنوں علی(ع) کا نام لے لینا آسان ہے مگر وہ راہ جو راہ علی(ع) نے ہم کو دی اس راہ پہ چلنا مشکل ہے، مشکل کیوں ہے ؟ جب علی (ع) کی راہ پہ چلنے کی باری آئے گی تو ہم کو اپنی بنائی ہوئی دُنیا کو چھوڑنا پڑے گا اور جس کے لئے ہم بلکل تیار نہیں ہیں اور یاد رکھیں!منافقت کی موت تب ہی ممکن ہے جب علی(ع) کی راہ پہ چلا جائےگا،جب آپ کو بھی نظر آ رہا ہے کے دُشمن ہمارے بھائیوں کے قتل عام میں مصروف ہےتو ہم نے کون سا ایسا عمل کیا ہے جس سے ہم یہ کہہ سکیں گے کہ:مولا! ہم تو آپ کی راہ پہ چلے تھے،اس وقت افسوس کے علاوہ آپ کے دامن میں اور کچھ نہیں ہو گا جب آپ سینہ گیتی پہ ظلم دیکھ رہے ہیں تو ظلم کے مقابل کیونکر نہیں آٹھتے، کیا آپ اپنے وقت کے امام(ع)کے منتظر نہیں ہیں؟
میرے دوستوں خدا کے لئے علی(ع) کا نام لیتے ہوئے علی(ع) کی راہ پہ چلیئے جو حق کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ چلیں، بیشک حق پہ چلنے والوں کا مدد گار خود خالق اکبر ہے،کربلا میں امامِ مظلوم کس راہ پر تھے بیشک وہ علی(ع) کی راہ تھی،علی(ع) کی راہ جو کہ خدا کی راہ ہے اگر ہم کربلائی ہیں تو آج ہمارا حق بنتا ہے کے ہم اپنے مولاکی آواز پہ لبیک کہیں،اور صحیح معنی میں علی(ع) کی راہ پہ چل کر حق بات کوتمام دنیا کے سامنے پیش کریں اور  سچے کربلائی اور علی (ع) والا ہونے کا ثبوت دیں۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18