Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 187481
Published : 27/5/2017 14:10

سعودی حکام کا مزید 14 شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 14 شیعہ مسلمان جن کو 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر پابند سلاسل کردیا گیا تھا، ان لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے،آل سعود نے رمضان کے مبارک مہینے کا بھی لحاظ نہ رکھا۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق آل سعود کے حکام نے رمضان کے بابرکت مہینے کہ جس میں کسی کا بھی خون بہانا حرام مانا جاتا ہے، 14 شیعہ مسلمانوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 14 شیعہ مسلمان جن کو 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر پابند سلاسل کردیا گیا تھا، ان لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کو مزید بڑھانے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب عالم اسلام کی رہبری کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے شیعہ مسلمان سالوں سے اپنے جائز حقوق کیلئے پرامن تحریک چلائے ہوئے ہیں جبکہ آل سعود کی جانب سے ان کیخلاف مسلسل کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دنوں سے شیعہ علاقے العوامیہ کو محاصرے میں لیا ہے جہاں کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16