Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188053
Published : 27/6/2017 18:48

شام میں امریکہ کا دہشتگردوں کے بجائے بے گناہ عوام پر حملہ

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیرالزور میں بیالیس بے گناہوں کا قتل عام کر دیا۔


ولایت پورٹل:لبنانی نیوز ویب سائٹ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کی ایک جیل پر بمباری کر کے شام کے بیالیس بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا-
یہ شامی شہری داعش کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔
زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عینی شاہدین نے شام کے شہر الرقہ پر بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے شہر رقہ میں داعش کے اڈوں کے بجائے لوگوں کے گھروں پر بمباری کر رہے ہیں۔
ان حملوں میں اب تک ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10