Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188056
Published : 28/6/2017 15:13

سعودی میں اسرائیل کے خلاف لب ہلانے کی بھی ہمت نہیں:مفتی اعظم شام

شام کے مفتی اعظم بدرالدین حسون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے اورٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ کے رقص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم بدرالدین حسون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے اورٹرمپ کے ساتھ  سعودی عرب کے بادشاہ  کے رقص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہے،شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے وہابی ملا دہشت گردوں کے اصلی کمانڈر ہیں اور مکہ و مدینہ وہی دہشت گرد موجود ہیں جنھوں نے محمد سعید رمضان البوطی کو قتل کیا،بدرالدین حسون نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کا مشترکہ طور پر دہشت گردوں کی پیداور میں ہاتھ ہے اور دونوں ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں،اس نے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کی دہشت گردوں پر فتح نزدیک ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21