Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188067
Published : 28/6/2017 16:44

امام کو امت نہیں،بلکہ اللہ معین کرتا ہے:ڈاکٹر رفیعی

انہوں نےمزید کہا ہےکہ لوگ امام کو اپنی مرضی سے معین نہیں کرتے بلکہ اللہ کی جانب سے اسے مشروعیت ملتی ہے،اللہ تعالیٰ امام کو منصوب کرتا ہے جبکہ لوگ امام کو مقبولیت دیتے ہیں۔ ولایت فقیہ بھی معصومین علیہم السلام کی ولایت کا تسلسل ہے۔ جب امام معصوم علیہ السلام غائب ہیں تو انسان کو ولی فقیہ کی اطاعت کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل:حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے مسجد مقدس جمکران کے نمازیوں کے اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران بعض افراد کے دل کو شیطان کے نزول کا مقام قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرکوئی یہ جاننا چاہتا ہےکہ اس کا ولی شیطان ہے تو دیکھے کہ وہ کس حدتک شیطان کا فرمانبردارہے،شیطان برائیوں اورفحشاء کا حکم دیتا ہے،نماز پڑھنے سے منع کرتا ہے،انسان کو جھوٹ بولنے، تہمت لگانے، سود کھانے اوربداخلاقی کرنے کی دعوت دیتا ہے،لہذا شیطان کے حربوں کی شناخت کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
انہوں نےموت اورقیامت پرعدم توجہ اوراس کو اہمیت نہ  دینے، د ین کو ہلکا شمارکرنے، دنیا پرستی اوراولاد کو شیطان کے حربوں میں سے قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ شیطان اپنےان حربوں کے ساتھ انسان کو تباہ کرنے کے لیے میدان میں آتا ہے،اولیائے شیطان وہ لوگ ہیں کہ جو الہی راستے  سےخارج ہوجاتے ہیں اورشیطان کو اپنا ولی بنالیتے ہیں۔
حجۃ الاسلام رفیعی نےاس دورمیں سعودی حکام کو خادم حرمین کی بجائےامریکہ اوراسرائیل کے خادم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اس دورمیں بھی سعودی عرب میں خواتین کو ووٹ دینے اور ڈرائیونگ کرنے کا کا حق حاصل نہیں ہے اوراس ملک میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، جبکہ امریکہ ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہےاورسعودی عرب کے ساتھ اتحاد کرتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ لوگ امام کو اپنی مرضی سے معین نہیں کرتے بلکہ اللہ کی جانب سے اسے مشروعیت ملتی ہے،اللہ تعالیٰ امام کو منصوب کرتا ہے جبکہ لوگ امام کو مقبولیت دیتے ہیں۔ ولایت فقیہ بھی معصومین علیہم السلام کی ولایت کا تسلسل ہے۔ جب امام معصوم علیہ السلام غائب ہیں تو انسان کو ولی فقیہ کی اطاعت کرنی چاہیے۔
حوزہ علمیہ قم کےاستاد نےکہا ہےکہ بعض سیٹلائٹ چینلز معاشرے کے اعتقادات پرحملے کررہے ہیں لہذا جو افراد دین کے بارے میں دقیق معلومات نہیں رکھتے ہیں انہیں ان چینلز کے پیچھے نہیں جانا چاہیے کیونکہ ممکن ہےکہ ان چینلز کی جانب سے پیش آنے والے شبہات کی وجہ سے وہ سیدھے راستے سےمنحرف ہوجائیں۔
شبستان



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20