Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188069
Published : 28/6/2017 17:3

فارغ اوقات اور بچوں کا روشن مستقبل

جمہوری اسلامی ایران میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے فعال ایک مرکز کے سربراہ سعید رضا کامرانی نے بچوں کے کھیل کود اور دوسرے فارغ اوقات کو ایک عظیم سرمایہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بچوں کیلئے فرصت کے اوقات ایک نعمت ہیں اس لئے کہ بچوں کو ذہنی اور فکری نشوونما کیلئے فرصت کے اوقات کی ضرورت ہے۔


ولایت پورٹل:جمہوری اسلامی ایران میں بچوں کی تربیت  کے حوالے سے فعال ایک مرکز کے سربراہ سعید رضا کامرانی نے بچوں کے کھیل کود اور دوسرے فارغ اوقات کو ایک عظیم سرمایہ قرار دیا ہے اور کہا  ہے کہ بچوں کیلئے فرصت کے اوقات ایک نعمت ہیں اس لئے کہ بچوں کو ذہنی اور فکری نشوونما کیلئے فرصت کے اوقات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے مثبت اقدامات کئے جائیں اور بچوں پر ناروا پابندیاں نہ لگائی جائیں کیونکہ ناروا پابندیوں سے بچوں کی تربیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرصت کے اوقات یا چھٹیاں درحقیقت مستقبل کے اس سرمائے کو نکھارنے کا باعث بنتی ہیں، ان ایام میں بچے اپنی مختلف حوالوں سے صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کام کرنے والے ثقافتی مراکز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کیلئے پروگرام ترتیب دیتے وقت ان کی عمر ذہنی سطح اور دوسری صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر پروگرام ترتیب دیں تاکہ ملک کے مستقبل کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں ملک کی خدمات کیلئے تیار کیا جاسکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13