Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188082
Published : 29/6/2017 13:19

دہشت گردی کو کسی خاص ملک سے جوڑنا غلط ہے:چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرے اور اس کا اعتراف کرے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19