Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188083
Published : 29/6/2017 13:11

موصل میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ500 گرفتار

عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔


ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے موصل قدیم میں اپنی فوجی کارروائی کے آخری مرحلے میں 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 500 کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس نے موصل قدیم میں ایک کارروائی کے دوران 12 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ عراقی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردی فوجی لحاظ سے ختم ہوگئے ہیں لہذا وہ اپنی شکست اور ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
عراقی پولیس نے موصل سے فرار کرنے والے 500 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے یہ دہشت گرد عراقی شہریوں کے ہمراہ شہر سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21