Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188100
Published : 30/6/2017 21:32

مسلمانوں کو کچلنے کے لئے پھر دیا امریکہ نے اسرائیل کو امدادی پیکیج

امریکی کانگریس کے بجٹ اور سیکورٹی کمیشن نے اسرائیل کے لئے سات سو پانچ ملین ڈالر نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔


ولایت پورٹل:صہیونی ویب سائٹ این آر جی کے مطابق امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کے لیے سات سو پانچ ملین ڈالر کا جدید امدادی پیکیج ، آئرن ڈوم ، فلاخن داؤد اور جیتس میزائل سسٹم جیسے دفاعی نظاموں کی خریداری سے مختص ہوگا۔
این آر جی ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے لئے نئی امریکی امداد گذشتہ امداد سے تقریبا سوملین ڈالر زیادہ ہے۔
اس سے قبل بھی صہیونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے بعد صہیونی حکومت کے لئے امریکہ کی جانب سے پچھتر ملین ڈالر اضافی فوجی امداد کی اطلاع دی تھی۔
امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد بیت المقدس کی غاصب صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات اور فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10