Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188102
Published : 1/7/2017 13:2

قطر نےجوابی کاروائی کرتے ہوئے عرب ممالک کی مصنوعات کا کیا بائیکاٹ

سعودی عرب،بحرین،متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد قطر نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے چارعرب ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق قطر کی حکومت اور عوام نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کئی کمپنیوں کی غذائی مصنوعات خاص طور سے المراعی کمپنی کی ڈیری پروڈکٹس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
بہت سے تاجروں نے خلیج فارس کے بحران کے ابتدائی ایام میں المراعی کمپنی کی مصنوعات کا ذخیرہ کیا اور بعد میں خاص ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا لیکن اس کے باوجود قطر کے عوام اس کمپنی کی اشیاء خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر انتہا پسند گروہوں کی حمایت کرنے کے بے بنیاد الزامات لگا کر قطر کا بائیکاٹ کیا تاہم قطر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
قطر کے حکام نے ان ممالک کے اقدام کو قطر کے محاصرے سے تعبیر کرتے ہوئے ان ممالک کے مطالبوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20