Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188115
Published : 1/7/2017 17:13

پیغمبراکرم(ص) کی بیٹیوں کو تحفہ دینےمیں پہل کرنےکی نصیحت

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےہمیشہ خواتین اوربیٹیوں کے حالات کی مراعات کرنےکی ضرورت پرزوردیا ہے یہاں تک کہ اولاد کےساتھ برتاؤ کرنےکی کیفیت کی بھی تاکید کرتے تھےکہ ہدیہ اورتحفہ دیتے وقت بیٹیوں کو ترجیح دینی چاہیئے۔


ولایت پورٹل:سرکارختمی مرتبت،حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: جو شخص بھی بازار جاکرکوئی تحفہ خریدے اوراسے اپنے گھروالوں کےلئے لےکرجائے تو وہ ضرورتمندوں کی جانب صدقہ اٹھا کرلےجانے والے شخص کی طرح ہے اورتحفہ دیتے وقت بیٹیوں کو بیٹوں پرترجیح دینی چاہیے،کیونکہ جو شخص بھی اپنی بیٹی کو خوش کرے اس کی مثال ایسےہی ہےکہ جیسےاس نےحضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے ایک غلام کو آزاد کیا ہو،اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا: ہدیہ اورتحفہ دیتے وقت اپنی اولاد میں مساوات پرعمل کرو اور اگرکسی کو زیادہ تحفہ اورہدیہ دینا چاہتےہو تو بیٹیوں کوزیادہ دو۔ (۱)
ماخذ:
آیت اللہ جوادی آملی کی کتاب مفاتیح الحیات سےاقتباس
۱۔ شیخ طوسی، الخلاف، ج۳، ص  
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20