Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188133
Published : 2/7/2017 16:10

ابوبکر بغدادی کی موت کے بارے میں بات کرنے پر پچاس کوڑے

بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی موت کے بارے میں بات کرنے والے کے لیے داعش نے پچاس کوڑے معین کر رکھے ہیں۔


ولایت پورٹل:مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مغربی موصل کے قریب تلعفر علاقہ میں داعش نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ابو بکر البغدادی کی موت کے بارے میں بات کرے گا  اس کو پچاس کوڑے لگائے جائیں گے یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ابوبکرکے نہایت ہی قریبی ایک مفتی  ابو قتیبہ نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے   جس کے بعد اس کو داعشیوں نے گرفتار کر لیاہے  تاہم اس اعتراف اور تصدیق کو لے کر دہشتگردوں کے درمیان اختلاف  کافی بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر داعش نے پچاس کوڑوں کی سزا کا اعلان کیا ہے تا کہ اس تنظیم کو پاش پاش ہونے سے بچایا جاسکے یاد رہے کہ حال ہی میں روس نے اعلان کیا تھا کہ ابوبکر بغدادی ایک ہوائی حملہ میں مارا جاچکا ہے ۔
ساعت24




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21