Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188145
Published : 2/7/2017 18:40

سرخ پیاز کینسر کے لیے مفید

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں پیاز کی کسی بھی قسم کو نقصان دہ قرار نہیں دیا، جب کہ لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرخ پیاز کا استعمال کریں،سرخ پیاز نہ صرف کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے، بلکہ یہ عام لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کینسر کے امکانات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل:دنیا بھر میں پیاز کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے، برگر سے لے کر ہوٹل پر کھانا کھاتے وقت اسے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔
پیاز کو جہاں گھروں میں کھانا تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اسے گھریلو طبی معالجے کے طور پر بھی آزمایا جاتا ہے،دنیا بھر میں پیاز کی کم سے کم 5 اقسام پائی جاتی ہیں، جو تقریباً ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔
برصغیر میں زیادہ تر تو سفید پیاز ہوتے ہیں، تاہم ہلکے سرخ رنگ کے پیاز بھی پائے جاتے ہیں جو طبی حوالے سے پیاز کی دیگر اقسام سے نہایت مفید ہیں،ماہرین صحت کے مطابق سرخ پیاز بریسٹ اور کولون سمیت کینسر کی تمام اقسام کے لیے نہایت ہی مفید ہیں۔
سائنس جرنل میں شائع کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیولف اونٹاریو کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرخ پیاز میں اینتھو سایانن اور کیوریسٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، جو کینسر کے سیلز کی افزائش کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
یونیورسٹی آف گیولف کے ماہرین نے پیاز کی 5 اقسام کا تجزیاتی مطالعہ کیا، اور ان کے استعمال کی وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔
مطالعہ سے پتہ چلا کہ پیاز کی پانچوں اقسام انسانی صحت کے لیے مفید ہیں، مگر باقی تمام اقسام میں کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے، لیکن سرخ پیاز دنیا کی بڑی بیماری کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔
ماہرین نے اپنی رپورٹ میں پیاز کی کسی بھی قسم کو نقصان دہ قرار نہیں دیا، جب کہ لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرخ پیاز کا استعمال کریں۔
سرخ پیاز نہ صرف کینسر کے مریضوں کے لیے مفید ہے، بلکہ یہ عام لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کینسر کے امکانات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
ابلاغ
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20