Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188147
Published : 3/7/2017 13:7

عراق میں داعش کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں:عمار الحکیم

مشہد مقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عمار حکیم نے کہا کہ داعش کے لیے عراق میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور اسلام کے سپاہیوں نے ملک کے تمام علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔


ولایت پورٹل:عراق کے سرکردہ سیاسی اور مذہبی رہنما اور مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں داعش کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
مشہد مقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عمار حکیم نے کہا کہ داعش کے لیے عراق میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور اسلام کے سپاہیوں نے ملک کے تمام علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
انہوں نے اسلامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے علاقے کی خبروں کو مناسب کوریج دیئے جانے کی بھی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حامی ذرائع ابلاغ اپنے مفادات کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کر رہے تھے۔
ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21