Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188148
Published : 3/7/2017 13:13

دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاج

پاکستان کی شیعہ اور سنی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی جنت البقیع کے انہدام پر آل سعود کے اس وحشیانہ عمل کی مذمت کی۔

ولایت پورٹل:پاکستان کی شیعہ اور سنی جماعتیں آج شام 3 جولائی کو 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کریں گی ۔
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد اصغر تقی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آل سعود حکومت کی جانب سے 8 شوال کو جنت البقیع میں صحابہ کرام، اُمہات المومنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کرا دیا گیا تھا، جس کے بعد 8 شوال کو دنیا بھر میں آل سعود کی اس اسلام دشمن حرکت کے خلاف یوم احتجاج منایا جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے صحابہ کرام، اُمہات المؤمنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کرانا عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، ان مقدس ہستیوں کی قبور مسلمانوں کے لیے مرکز ہدایت ہیں۔
دوسری جانب شیعہ اورسنی جماعتیں آج 8 شوال کو ملک بھر میں یوم مذمت انہدام جنت البقیع منائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال شیعہ اور سنی جماعتیں 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پراحتجاجی مظاہرے کر کے آل سعود کے اقدام کی مذمت کرتی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20