Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188149
Published : 3/7/2017 13:20

حجۃ الاسلام حسنی، ایرانی فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے نئے سربراہ مقرر

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عباس محمد حسنی کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کا سربراہ مقررکیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عباس محمد حسنی  کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کا سربراہ مقررکیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام حسنی کے نام اپنے حکم میں فرمایا: آپ کے گرانقدر تجربات اور تعہد کے پیش نظر آپ کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں، امید کہ کہ آپ فوج کے اس شعبہ میں اپنی دینی بصیرت اور آگاہی کے ساتھ نمایاں کردار ادا کریں گے، اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے عقیدتی  و سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید محمد علی آل ہاشم کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20