Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188157
Published : 3/7/2017 16:28

صدائے مرجعیت:

ائمہ بقیع کی بےنام ونشان قبریں حقانیت کی علامت ہیں:آیت اللہ ہمدانی

آیت اللہ نوری ہمدانی نے فرمایا کہ حقیقی اسلام کے دشمن جان لیں کہ ائمہ بقیع کی بے نام ونشان قبریں حقانیت کی عظیم علامت اورحقیقت کی تلاش کرنے والوں کے لیے ہدایت کا چراغ ہیں اورکوئی گروہ یا قبیلہ اپنی جہالت کی وجہ سے نورایمان اورصراط حق کو تباہ نہیں کرسکتا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق آل سعود کی غیرمنطقی اورقبائلی حکومت کے ذریعہ ائمہ بقیع علیہم السلام کی قبروں کےانہدام کی مناسبت سے قم کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نےا یک پیغام دیا ہےکہ جس کا متن درجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم یا اهلبیت النبوه
شوال کے مہینے میں آل سعود کی غیرمنطقی اور قبائلی حکومت کے ذریعہ جنت البقیع قبرستان میں موجود چارمظلوم ائمہ اطہارعلیہم السلام کی قبروں کا انہدام مؤمنین کے دلوں کے رنج والم کا سبب بنا ہوا ہے، اورعالم اسلام میں اس دن کو سوگ کا دن شمارکیا جاتا ہے،لیکن حقیقی اسلام کے دشمن جان لیں کہ ائمہ بقیع کی بے نام ونشان قبریں حقانیت کی عظیم علامت اورحقیقت کی تلاش کرنے والوں کے لیے ہدایت کا چراغ ہیں اورکوئی گروہ یا قبیلہ اپنی جہالت کی وجہ سے نور ایمان اورصراط حق کو تباہ نہیں کرسکتا ہے۔(وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون)
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19