Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188159
Published : 3/7/2017 16:57

امام زمانہ(عج) کی عالمی حکومت میں قرآنی تعلیم

حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواح العالمین لہ الفداء عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے دورمیں قرآن مجید کی تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

ولایت پورٹل:منجی عالم بشریت، صاحب الزمان، حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواح العالمین لہ الفداء عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت میں اللہ کی لاریب کتاب قرآن مجید کی تعلیم پربہت زیادہ توجہ دی جائے گی۔
آسمان امامت و ولایت کےآفتاب اور شیعوں کے پہلے پیشوا امیرالمؤمنین، امام المتقین حضرت امام علی بن ابی طالب علیہما السلام اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں اس بارے میں ارشاد فرماتے ہیں: «إذا قام قائم آل محمد ضرب فساطیط  لمن یعلم الناس القرآن علی ما أنزل الله جل جلاله)
جب حضرت قائم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیام کریں گےتو آپ خیمے لگا کرلوگوں کو قرآن مجید کی اسی طرح تعلیم دیں گے کہ جس طرح وہ نازل ہوا ہے۔ (۱)
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہےکہ وہ ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی فوج میں شامل ہونےکی توفیق عطا فرمائے اور ان کے قدموں میں جام شہادت نوش کرنےکی توفیق عنایت فرمائے۔
1.شیخ مفید، الارشاد، ج 2، ص
شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21