Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188164
Published : 3/7/2017 18:0

امیر قطر پر آل سعود کا غصہ

سعودی ذرائع ابلاغ نے کافی عرصہ سے قطر خاص طور پر امیر قطر کے خلاف شدید اور تحقیر آمیز لہجہ اپنا رکھا ہے ۔


ولایت پورٹل:تہران پریس کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،بحرین ،مصر اور امریکہ کی چودراہٹ کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا  جس کی وجہ سے وہ ان ممالک کی طرف سے وہ عتاب کا شکار ہوا ہے اسی سلسلہ میں آج عکاظ اخبار نے  ایک تصویر شائع کی ہے جس میں امیر قطر کو کوڑا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے  نیز یہ دعوی کیا ہے کہ قطر  حکومت اپنے شہریوں پر ظلم کر رہی ہے  اور اس کو یہ دھمکی بھی دی ہے  اگر یہ ملک ہماری بات نہیں مانے گا توہم اس کے لیے چار بڑی مشکلیں کھڑی کریں گے
۱۔ شدید اقتصادی پابندیاں
۲۔ خلیج فارس تعاون کونسل کی رکنیت کا خاتمہ
۳۔عرب اور اسلامی دنیاسے دوری
۴۔اپنے اتحادیوں سے کہیں گے کہ یا قطر یا ہم(یعنی: سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،بحرین ،مصر)
اس کے علاوہ عکاظ نے الجزیرہ چینل کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے ۔
تہران پریس




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13