Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188166
Published : 3/7/2017 18:28

اسلامی بیداری:

اسلام ہی امت کی نجات کا واحد راستہ ہے:رہبر انقلاب

اپنی عزت، موجودیت اور حیثیت حاصل کرنے کے لئے اسلام کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں،البتہ حقیقی اسلام ہی اس درد کا درمان ہے،وہ اسلام نہیں کہ جس کا تعارف دشمنان اسلام کراتے ہیں وہ منجمد ہے اور نہ ہی وہ اسلام ان مسائل کا حل ہے کہ جسے امریکی اصولوں کے مطابق پیش کیا جارہا ہے اورجو مغربی افکار کا پرتو ہے۔

ولایت پورٹل:اپنی عزت، موجودیت اور حیثیت حاصل کرنے کے لئے اسلام کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں،البتہ حقیقی اسلام ہی اس درد کا درمان ہے،وہ اسلام نہیں کہ جس کا تعارف دشمنان اسلام کراتے ہیں وہ منجمد ہے اور نہ ہی وہ اسلام ان مسائل کا حل ہے کہ جسے امریکی اصولوں کے مطابق پیش کیا جارہا ہے اورجو مغربی افکار کا پرتو ہے۔
یہ دونوں ہی امریکی اسلام ہیں،قائد انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے دونوں کو ایک دوسرے کا مد مقابل شمار کیا ہے،آپ نے فرمایا:ایک «امریکی اسلام»ہے اور ایک «خالص محمدی اسلام» ہے۔
خالص اسلام امت اسلامی کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرتا ہے:«’لَنْ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلٰی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلاً » اللہ نے مؤمنین پر کفار کوراستہ نہیں دیا ہے:«اَلْاِسْلَامُ یَعْلُوْ وَلَا یُعْلٰی عَلَیْهِ» اسلام خود بلند ہےاور اس پر کسی کو بلندی حاصل نہیں ہے۔ ایسا اسلام جو خود کہتا ہے:«وَ لَوْ اَنَّ اَھْلَ الْقُریٰ آمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَکَاتٍ مِنَ السَّمآءِ وَالْاَرْضِ» اگر اہل قریٰ ایمان لائیں اور تقویٰ اختیار کریں تو ہم ان کے اوپر زمین و آسمان کے برکت کے دروازے کھول دیں گے۔
ایسے اسلام کی طرف پلٹ آنے کی ضرورت ہے، امت اسلام کا یہی واحد علاج ہے اور آج یہ ممکن ہے آج اسلام کی طرف پیش قدمی شروع ہوچکی ہے، مشرق سے مغرب تک یہ ہلچل موجود ہے جسے دیکھ کر دشمنان اسلام کے ہاتھ پیر پھول رہے ہیں۔
استکباری طاقتیں شور وغل مچارہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی طاقت کا ڈھنڈھورا بھی پیٹ رہی ہیں،آپ ان کی طرف توجہ نہ فرمائیں کیوں اسلام سے خوف کی بنا پر یہ چیخ اور پکار ہے، اسلام کی عظیم تحریک نے انہیں بوکھلا دیا ہے لہٰذا وہ قوت کا مظاہرہ کرنے پر اتر آئی ہیں لیکن ان کی قوت قاہرہ بھی ان بیماریوں کا علاج نہیں ہے،ان کے ذریعہ ایسی طاقتوں حکومتوں اور ملکوں کو توختم کیا جاسکتا ہے لیکن وہ عظیم اسلامی اور انسانی تحریک کو ختم نہیں کرسکتے،امت اسلامی نیند سے جاگ چکی ہے ،بس اٹھنے کی تیاری کر رہی ہے اور یہ لوگ بھی یہ بات سمجھ چکے ہیں،امت اسلامی کا مستقبل وہی ہے جس کا نقشہ اسلام نے بنایا ہے۔ روشن فکر عالم دین، ذمہ دار حکومت اور سیاسی ذمہ دارکی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ کا نقشہ مرتّب کریں اور اس پیش قدمی میں سرعت اور آسانی پیداکرنے کا زمینہ فراہم کریں۔
مجھے امید ہے کہ یہ عید شریف ہمارے لئے برکت اور بیداری کا وسیلہ بنے گی  خدا ہمیں اپنی توفیقات سے نوازے گااور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا لہٗ الفداء کی توجہ ہمارے شامل حال رہے گی۔

              


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18