Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188168
Published : 4/7/2017 11:54

رہبر انقلاب کا عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سےخطاب:

عدلیہ بین الاقوامی سطح پر ستم دیدہ مسلمانوں کی حمایت کرنے میں دریغ نہ کرے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے تاکید فرمائی کہ عدلیہ کی بین الاقوامی سطح پر مسائل حل کرنے کی ذمہ داری بھی بنتی ہے لہذا وہ مظلوم اور ستم دیدہ مسلمانوں کی امداد سے ذرہ برابر کوتاہی اور دریغ نہ کرے۔

 
ولایت پورٹل:رہبر انقلاب کے اطلاعات و نشریات کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں نے آج رہبر انقلاب سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کی صلاحیتوں، قانون میں اس ادارے  کی بالاتری اور ملک میں اس کی موثر مینیجمنٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدلیہ کو معاشرے میں عوام کے حقوق کا علمبردار ہونا چاہئے اور ہر شعبے میں جہاں لازمی ہو، عوام کے حقوق کا پوری توانائی کیساتھ دفاع اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مقابلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی بین الاقوامی سطح پر مسائل حل کرنے کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے تاکید فرمائی کہ عدلیہ کو چاہئے کہ کہ ظالموں کیخلاف سخت ایکشن لے اور یہ پیغام ساری دنیا تک پہنچنا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں امربالمعروف کرنے والوں کی حمایت کو بھی ضروری اور اسے عدلیہ کی اہم ذمہ داری قرار دیا۔
رہبر انقلاب نے آیت اللہ شہید بہشتی کی یاد دلاتے ہوئے فرمایا کہ شہید بہشتی کا نام در اصل عدلیہ کا نام ہے کیونکہ وہ ایک ایسی عظیم شخصیت تھی کہ ان کے کردار اور خلوص نیت سے عدلیہ میں بہتری آئی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19