Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188169
Published : 4/7/2017 12:3

قطر کو آسان لقمہ سمجھ کر چبانے کی کوشش نہ کریں عرب ممالک:قطری وزیر دفاع

قطر کے وزیر دفاع نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی قطر کے خلاف معاندانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کوئی آسان لقمہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور اس کے ساتھی آسانی سے کھا جائیں ،قطر اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔


ولایت پورٹل:
اسکائی نیوز کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی قطر کے خلاف معاندانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کوئی آسان لقمہ نہیں ہے جسے سعودی عرب اور اس کے ساتھی  آسانی سے کھا جائیں ،بلکہ قطر اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔
قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو معزول کرنے کے لئے سعودی عرب کی ریشہ دوانیاں جاری ہیں اگر کسی نے فوجی مداخلت کی تو اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا، خالد العطیہ نے کہا کہ قطر کے بادشاہ کو ہٹانے کے سلسلے میں سازشیں حقیقت پر مبنی ہیں، ہمارے عرب ہمسایہ ممالک ہمارے خلاف عداوت پر مبنی پالیسی پر گامزن ہیں،سعودی عرب، مصر ، بحرین اور امارات کے شرائط قطر کی حاکمیت کے سراسر خلاف ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21