Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188172
Published : 4/7/2017 15:9

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل کی تنصیب روس اور چین کے مشترکہ مفادات کے لئے بڑا خطرہ

چین کے صدر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل نصب کئے جانے سے روس اور چین کے مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے اور اس سے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا-


ولایت پورٹل:چین کے صدر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل نصب کئے جانے سے روس اور چین کے مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے اور اس سے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا-
تھاڈ میزائل سسٹم، جو امریکہ کی لاکھیڈ مارٹین کمپنی کا تیار کردہ ہے، دو ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر بیلسٹیک میزائلوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔
ماسکو اور بیجنگ نے بارہا تاکید کی ہے کہ تھاڈ میزائل، جنوبی کوریا کی سرحدوں کے باہر تک اپنے  ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس سے امریکہ اور جنوبی کوریا کو میزائلوں کا پتہ لگانے، چینی و روسی میزائلوں کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کرنے اور جاپان میں امریکی دفاعی سسٹم سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کے صدر شی جین پینگ نے ایک روسی اخبار سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بیجنگ اور ماسکو کے تعلقات اس وقت تاریخ میں اپنی اعلی ترین سطح پر پہنچے ہوئے ہیں، کہا کہ روس اور چین، ایک دوسرے کے بھروسہ مند اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔
چین کے صدر نے کہا کہ  وہ اور روسی صدر پوتین، چین اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18