Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188174
Published : 4/7/2017 15:31

قطر بحران میں اسرائیل کا کردار

سعودی عرب جتنا قطر سے دوری اختیار کررہا ہے اتنا ہی اسرائیل سے نزدیک ہورہا ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ صہیونیوں کو ہو رہا ہے ۔


ولایت پورٹل: قطر کی جارج ٹاؤن یونیوسٹی کے استاد  اور خلیجی ممالک کے  مسائل کے ماہر بیرول باسکان نے کہا ہے کہ برطانوی  اخبار میں سعودی عرب اور اسرائیل کے خفیہ مذاکرات خبر شائع ہوئی ہے  اور ایسا ہوسکتا ہے اس لیے کہ  دونوں ریاستوں کے اہداف ومقاصد ایک ہی ہیں جس کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ مذاکرات علنی  طور پر ہونا چاہیے تھےکیونکہ عرصہ دار سے ان کے درمیان امن اور سلامتی کے مسائل پر گفتگو ہورہی ہے ، آگے چل کر بیرول باسکان نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کے لیے ایران پہلا  نشانہ ہے کیونکہ یہاں پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ لگائے جاتے ہیں اور اسلامی انقلاب کو پوری دنیا تک پہنچانے کی باتیں ہورہی ہیں جو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو سخت ناگوار گذرتا ہے اس لیے کہ وہ اسرائیل کا خاتمہ نہیں چاہتے دوسری طرف  لبنان ،یمن ،عراق اور شام کے ساتھ  ایران کے روابط کو اسرائیل اپنے وجود اور اپنے ایٹمی پلانٹ  کے لیے شدید خطرہ  محسوس کرتا ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13