Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188190
Published : 4/7/2017 18:51

عراق و شام میں شکست کے بعد اب داعش کا رخ پاکستان کی طرف:امریکی ماہر

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل کوگلمن اور دیگر تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں داعش کا گروپ، جو ابھی نسبتاً چھوٹی سطح کا ہے، متعدد علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے،جہاں حکومت قانونی عمل داری قائم کرنے کی جستجو کر رہی ہے، جن میں کشیدگی کا شکار صوبہ بلوچستان بھی شامل ہے۔


ولایت پورٹل:واشنگٹن میں قائم ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہاہے کہ پہلے کی طرح اب پاکستان داعش کی موجودگی سے انکار نہیں کرسکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل کوگلمن اور دیگر تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں داعش کا گروپ، جو ابھی نسبتاً چھوٹی سطح کا ہے، متعدد علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے،جہاں حکومت قانونی عمل داری قائم کرنے کی جستجو کر رہی ہے، جن میں کشیدگی کا شکار صوبہ بلوچستان بھی شامل ہے،کوگلمن نے کہا کہ پاکستان میں ایسا ماحول ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی ہمت افزائی ہوتی ہے اور وہ پنپنے ہیں، چونکہ پاکستان میں دیگر دہشت گرد ٹولے پہلے سے ہی موجود ہیں،لہذااْن کی تنصیبات انتہا پسندی کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔
ابلاغ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21