Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188196
Published : 5/7/2017 13:45

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ایران کی اہم ترجیح:حسن روحانی

روحانی نے تہران اور بغداد کے درمیان تعلقات کے فروغ کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک خاص طور سے عراق کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترجیح رہی ہے.


ولایت پورٹل:ایرانی صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے تہران میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے صدر سید عمار حکیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے داعشی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی بالخصوص موصل کی آزادی پر عراقی قوم، حکومت، مسلح افواج عوامی رضاکارانہ فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران، عراق میں استحکام و وحدت کی حمایت جاری رکھے گا۔
روحانی نے تہران اور بغداد کے درمیان تعلقات کے فروغ  کو دونوں ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک خاص طور سے عراق کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترجیح  رہی ہے.
اس موقع پر ایرانی صدر نے موصل کی آزادی پر عراق کی حکومت، فوج  اور عوامی رضاکار فورس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عراقی حکمرانوں کی سنجیدگی اور اس ملک میں تمام فریق کے درمیان وحدت اور یکجہتی کے سائے میں عراقی قوم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سید عمار حکیم نے اس ملاقات میں عراقی قوم اور حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی سے عراق کی قومی وحدت اور یکجہتی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18