Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188197
Published : 5/7/2017 13:50

بشار اسد کے مستقبل کا فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے: امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل تک شام کی سرکاری فوج کے خلاف امریکی فوج کے حملوں کے چند اہم جنگی اہداف تھے جن میں کیمیائی حملے پر رد عمل اور واشنگٹن کے حمایت یافتہ جنگجو گروہوں کی مدد کرنا بھی شامل ہے،ہمارا ہدف شامی حکومت کو کمزور کرنا یا شام کے امن مذاکرات میں مخالفین کو تقویت پہنچانا نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد کے مستقبل کا فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے۔
فارن پالیسی نے باخبر سیاسی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حال ہی میں ہونے والی اس ملاقات میں ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیح فی الحال داعش کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل تک شام کی سرکاری فوج کے خلاف امریکی فوج کے حملوں کے چند اہم جنگی اہداف تھے جن میں کیمیائی حملے پر رد عمل اور واشنگٹن کے حمایت یافتہ جنگجو گروہوں کی مدد کرنا بھی شامل ہے،ہمارا ہدف شامی حکومت کو کمزور کرنا یا شام کے امن مذاکرات میں مخالفین کو تقویت پہنچانا نہیں ہے۔
ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21