Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188202
Published : 5/7/2017 16:28

بیداری اسلامی:

آج امت کو ہر دور سے زیادہ فداکاری کی شدید ضرورت ہے:رہبر انقلاب

اپنی منفعتوں کی خاطر حیوانات،ماحولیات، فضائیت، آب دریا غرض کہ کسی چیز سے وفاداری کا ثبوت نہیں دے رہی ہیں،منھ زور امریکی طاقت دنیا کی تمام قوموں کے لئے آج حقیقی خطرہ ہے۔


ولایت پورٹل:میں تمام بھائیوں، بہنوں اور تمام مسلمانوں خصوصاً ان افراد کی خدمت میں عرض گذار ہوں جو لوگوں کی ہدایت میں موثر ہوسکتے ہیں کہ آج اسلام کو ملّتوں کے ہر طرح کے اقدام اور فداکاری کی ضرورت ہے،آج سامراجیت اپنی خبیث اور پلید صورت کے ساتھ، قوموں کے مد مقابل کھڑا ہےاور اپنے تمام غرور کے ساتھ ملکوں اور ملتوں کو اپنی آرزئوں کی بھینٹ چڑھا دینا چاہتا ہے۔ آپ صرف اسی خلیج فارس کے علاقہ میں دیکھ لیں کہ مغربی قوتیں یہاں کیا کررہی ہیں؟
اپنی منفعتوں کی خاطر حیوانات،ماحولیات، فضائیت، آب دریا غرض کہ کسی چیز سے وفاداری کا ثبوت نہیں دے رہی ہیں،منھ زور امریکی طاقت دنیا کی تمام قوموں کے لئے آج حقیقی خطرہ ہے،ایسا ملک جو تمام عالمی مسائل، ملکوں کے مسائل اور مختلف علاقائی مسائل میں دخل اندازی کو اپنا حق سمجھتا ہے اور زور زبردستی سے اپنی بات منواتا ہے اگر ایسی مغرور اور خودسر طاقت کودنیا میں جواز مل جائے تو قوموں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی،ایسی طاقتیں اپنے آپ کسی حد تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ وہ نوکر صفت، فرماں بردار لاشوں کے سوداگروں کو دوسری قوموں پر مسلط کرکے اس سے زیادہ خطرناک عزائم کو انجام دینے پر کمر بستہ ہوتی ہیں مگر یہ کہ قومیں، اسلام کے سہارے ان کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18