Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188211
Published : 5/7/2017 18:2

بیت المقدس یہودیوں کی جاگیر نہیں:یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں ہے،بلکہ وہ غاصبانہ طریقہ سے وہاں اپنے باشندے آباد کرنا چاہتا ہے۔


ولایت پورٹل:منگل کی رات پاس ہونے والی ایک قرار داد میں یونیسکو نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کو کسی طرح کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،قرارداد میں بیت المقدس میں کھدا‏ئی کے کام کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
یونیسکو نے اس سے قبل دو مئی کو ایک قرارداد کے ذریعے اسرائیل کو غاصب  ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل، بیت المقدس اور غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف وزری کا ارتکاب کر رہا ہے۔
گزشتہ برس بھی یونیسکو کی قرارداد میں بیت المقدس میں واقع  مقدس مقامات کے یہودیوں کے ساتھ تعلق کو مسترد کیا گیا تھا جس پر صہیونی حکومت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور
اسرائیل نے مذکورہ قراداد کے بعد یونیسکو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا تھا۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13