Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 188250
Published : 8/7/2017 13:7

جرمنی میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے،اعلٰی ہوٹل میں نہیں مل پائی رہائش

جرمنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب وہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن شہر ہیمبرگ پہنچے جہاں انہیں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ ہی نہیں ملی۔


ولایت پورٹل:جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں امریکی صدر کی موجودگی میں عوام کا شدید احتجاج ہوا،عوام نے مشتعل ہو کر پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں،جبکہ پولیس نے عوام پر شدید آنسو گیس واٹر کینن اور لاٹھی کا استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس ہو رہا ہے جس میں بیس ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ہے،اس اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خصوصی شرکت کی، امریکی صدر ٹرمپ کی جرمنی آمد پر مقامی مسلم کمیونٹی سمیت تارکین وطن نے ہزاروں کی تعداد میں امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے اور ٹرمپ کی مہاجروں کے خلاف پالیسیوں  کی مذمت کی۔
درایں اثنا جرمنی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب وہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن شہر ہیمبرگ پہنچے جہاں انہیں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ ہی نہیں ملی،خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس شہر میں فور سیزنز نامی ہوٹل میں قیام چاہتے تھے مگر سعودی وفد نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ہوٹل کے تمام 156 کمرے بک کرالئے،شہر کے دیگر فائیو اسٹار ہوٹلوں پر بھی دیگر ممالک کے وفود کا قبضہ رہا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16